ٹانک میں ایک قبائلی سردار قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان سے متصل ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے ایک قبائلی سردار کو گولی مارکر ہلاک کردیا ہے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ کائی کے پچپن سالہ ملک حاجی عبدالکریم اشنگئی قبیلے کے بڑے سردار تھے۔وہ ٹانک بازار سے پانچ کلومیٹر دور وانا روڈ پر واقع گاؤں چیسن کچھ میں رہائش پذیر تھے اور بدھ کے صُبح چار بجے چند مُسلح لوگوں نے ان کوگھر سے باہر بُلایااور ان کو اپنے ساتھ چلنے کوکہا لیکن انہوں نے جانے سے انکار کر دیا ان کے انکار پر مُسلح لوگوں فائرنگ کرکے ان کو موقع ہی پرہلاک کردیا۔ ملک عبدالکریم حکومت کے حامی سردار تھے اس ہلاکت کی وجہ ابھی واضع نہیں ہوئی ہے لیکن کسی نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم ملک عبدالکریم کو القاعدہ اور طالبان سے متعلق حکومتی پالیسیوں کا حامی تصور کیا جاتا تھا۔ اس سے قبل بھی وزیرستان میں دو سو کے قریب سرکردہ قبائلی سرداروں یا ان کے رشتہ داروں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ تاہم حکومت ان سب ہلاکتوں کو ’ٹارگٹ کلنگ’ قرار نہیں دیتی۔ حکومت کا کہنا کہ یہ قبائلی دشمنیوں کا شاخسانہ بھی ہوسکتی ہیں۔لیکن ایک مقامی صحافی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ان کی کوئی دُشمنی نہیں ہے۔ | اسی بارے میں اسامہ کی تلاش میں خبروں کا بازار گرم23 February, 2004 | صفحۂ اول وانا: حکومت کی ’ کامیابی‘ پر شبہات30 March, 2004 | صفحۂ اول وزیرستان میں فوج سے جھڑپیں13 July, 2004 | صفحۂ اول ’القاعدہ کے ٹھکانوں‘ پر بمباری21 August, 2004 | صفحۂ اول کوئی ہلاک نہیں ہوا:فوجی ترجمان23 May, 2005 | صفحۂ اول جنڈولہ میں معروف حکیم قتل21 October, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||