جنڈولہ میں معروف حکیم قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے نیم قبائلی علاقہ جنڈولہ میں پانچ نامعلوم نقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے ایک معروف حکیم کوہلاک کردیا ہے۔ قتل کے بعد یہ نقاب پوش جنوبی وزیرستان میں داخل ہوکرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ واقعہ جمعہ کی دوپہر جنڈولہ بازار میں اس وقت پیش آیا جب علاقہ کے معروف حکیم علامہ قاسم اپنے گھر سے کلینک کی طرف جارہے تھے۔ جنڈولہ میں موجود پولیٹکل انتظامیہ کےایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ مسلح نقاب پوش جنوبی وزیرستان کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ معروف حکیم علام قاسم کا تعلق اہل تشیع سے بتایا جاتا ہے اور وہ علاقے میں تعویزگنڈوں کا کام کرتے تھے۔ عینی شاہدین نے بی بی سی کو بتایا کہ علامہ قاسم کے سر اور سینہ میں کئی گولیاں ماری گئی تھیں۔ یہ واقعہ سکاؤٹس قلعہ سے تقریبا ایک سو میٹر کے فاصلہ پر پیش آیا ہے اور جائے وقوع بھی فوجی ملکیت ہے لیکن نقاب پوشوں کی گرفتاری کے لیے سرکاری اہلکاروں نے کسی قسم کا قدم نہیں اٹھایا۔ | اسی بارے میں ٹانک:ایف سی کا اہلکار ہلاک03 October, 2006 | پاکستان حکومتی بالادستی ہرحال میں: مشرف 15 March, 2006 | پاکستان صحافی کا قتل، سیکرٹری فاٹا معطل28 April, 2006 | پاکستان ’قبائلی انتہاپسندی کا حل تیز تر ترقی‘09 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||