’قبائلی انتہاپسندی کا حل تیز تر ترقی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیرِاعظم شوکت عزیز نے ایک اجلاس میں قبائلی علاقوں میں انتہاپسندی کے خاتمے اور علاقے کی ترقی اور سیاسی اور انتظامی اصلاحات کرنے پر غور کیا ہے۔ ادھر ملک کے ایوان بالا میں قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے حکومتی حمایت یافتہ سینیٹروں نے قبائلی علاقوں میں امن وامان اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں اعتماد میں نہ لیئے جانے کے بعد حکومت کی حمایت سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق صدر جنرل پرویز مشرف کی زیر صدارت راولپنڈی میں منگل کو قبائلی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں ہونے والے اعلٰی سطحی اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں جاری انتہا پسندی کو صرف تیز تر ترقی اور قبائلیوں کی معاشی صورتحال بہتر بنانے سے ہی روکا جا سکتا ہے۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے اس اجلاس کے دوران کہا کہ قبائلی علاقوں کے بیشتر عوام اعتدال پسند اور ترقی کے حامی ہیں مگر ان کو مٹھی بھر انتہا پسندوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔ صدر نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں روزگار کے مواقع، صحت اور تعلیم کی سہولیات دینے سے ہی وہاں ترقی ہو گی۔
اس اجلاس میں صدر اور وزیر اعظم کے علاوہ وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور دیگر وزرا بھی شریک تھے۔ اس اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر امتیاز صاحبزادہ نے قبائلی علاقوں میں سیاسی اور انتظامی اصلاحات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ادھر آج پارلیمنٹ لاجز میں قبائلی علاقوں سے حکومت کے حمایت یافتہ چار سینیٹروں حمیداللہ جان آفریدی، حافظ عبدالمالک قادری،رشید خان اور عبدالرازق خان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن و امان کے سلسلے میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے ممبران سے کوئی مشورہ نہیں لیا جاتااور ان علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی ممبران کو کچھ نہیں بتایا جاتا۔ ان سینیٹروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے انہیں ایک ہفتے تک ان تمام معاملات پر اعتماد میں نہیں لیا تو وہ حکومت کی حمایت سے دستبردار ہو جائیں گے۔ | اسی بارے میں حکومتی بالادستی ہرحال میں: مشرف 15 March, 2006 | پاکستان میران شاہ میں بدستور کرفیو08 March, 2006 | پاکستان ’وزیرستان، فوجی کارروائیاں معطل‘23 February, 2006 | پاکستان فاٹا: کونسلروں کی دھمکی21 February, 2006 | پاکستان فوجیوں کی ہلاکت: جرگے کا فیصلہ08 January, 2006 | پاکستان فاٹا: ’مًلک‘ نظام مضبوط کیا جائے گا25 June, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||