BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 January, 2007, 13:38 GMT 18:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ٹانک سے بارودی سرنگ برآمد‘

وزیرستان(فائل فوٹو)
پولیس کے مطابق چند ماہ قبل اس علاقے میں چند مقامی طالبان کو اسلحہ اور بارود کے ساتھ گرفتار کیا تھا(فائل فوٹو)
صوبہ سرحد کے ضلع ٹانک میں پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ایک طاقتور ٹینک شکن بارودی سرنگ کو ناکارہ بناد یا ہے۔

تاحال یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ یہ بارودی سرنگ کس نے نصب کی تھی اور اس کے محرکات کیا تھے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات کر رہی ہے۔

مقامی صحافی سعیداللہ خان کے مطابق یہ بارودی سرنگ ضلع ٹانک کے داخلی راستے پر پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کی مشترکہ چیک پوسٹ کے قریب نصب کی گئی تھی۔ انہوں نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بارودی سرنگ روسی ساخت کی تھی اور اس کا وزن بارہ کلو تھا۔

مقامی ڈسڑکٹ پولیس افسر عتیق اللہ وزیر نے بی بی سی کو ٹیلیفون پر بتایا کہ اس سرنگ کے پھٹنے کی صورت میں ساٹھ سے پینسٹھ میٹر علاقے میں تباہی پھیل سکتی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ جس مقام پر یہ بارودی سرنگ نصب تھی وہاں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی بھی خاصی آمدرفت رہتی ہے اور ساتھ ہی ایک بزرگ کی زیارت گاہ بھی ہے جہاں پر روزانہ سینکڑوں لوگ آتے ہیں ۔

ڈسڑکٹ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اور اس کے کیا محرکات تھے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر تحقیقات کر رہے ہیں ۔

پولیس افسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بظاہر یوں لگتا ہے کہ پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کی مشترکہ چیک پوسٹ نشانہ تھی اور اگر یہ سرنگ پھٹ جاتی تو بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی تھی۔

ضلع ٹانک جنوبی وزیرستان کے قریب واقع ہے اور اس ضلع میں مقامی طالبان اور ان کے ہمدرد کافی تعداد میں رہتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل انہوں نے اس علاقے میں دو مختلف واقعات میں چند مقامی طالبان کو اسلحہ اور بارود کے ساتھ گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد دو الگ الگ شدت پسند حملوں میں پولیس اور فرنٹیئرکانسٹیبلری کے چار اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے ان کے پیچھے طالبان کا ہاتھ تھا۔

اسی بارے میں
پشاور میں بم دھماکہ
13 October, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد