باجوڑ پر سال میں دوسری بمباری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کےقبائلی علاقے باجوڑ میں سوموار کو ایک سال میں دوسری مرتبہ بمباری کی گئی ہے جس کے بارے میں مقامی لوگوں اور سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہ امریکی فوج کی طرف سے کی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ اس سال جنوری میں باجوڑ کے علاقے ڈمہ ڈولا میں امریکی فوج کی بمباری میں اٹھارہ عورتیں اور بچے ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی فوج کی طرف سے پاکستان کے اندر کارروائی کے اس واقعے پر پاکستان حکومت نے امریکی حکومت سے باقاعدہ طور پر مذمت بھی کی تھی۔ ڈمہ ڈولا میں جنوری میں عید الضحٰی کے فوری بعد کی جانے والی بمباری کے بارے میں امریکی حکام نے کہا تھا کہ اس کا اصل نشانہ القاعدہ کے سینیئر رہنما ایمن الزواہری تھے۔ اس بمباری مں ڈمہ دولا کے تین مکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جن کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہاں ایمن الزواہری عید کے موقعے پر ایک دعوت میں مدعو ہیں۔ خفیہ اداروں کی اطلاعات کے مطابق ایمن الزواہری نے آخری لمحے پر اس دعوت میں شریک ہونے کا ارادہ ترک کر دیا تھا۔ لیکن سوموار کو خار کے علاقے میں ہونے والی بمباری سے جس میں اسی افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مقامی لوگوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس میں کچھ بچے بھی شامل ہیں پاکستان کا اصرار ہے کہ امریکی فوج ملوث نہیں۔ اس واقعے کے فوری بعد حکومتِ پاکستان کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے امریکی فوج کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی پاکستان فوج نے کی ہے۔ تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹر اصل بمباری کے پندرہ بیس منٹ بعد جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے آس پاس کے پہاڑوں پر کچھ راکٹ داغے۔ ایک امریکی ٹی وی چینل نے بھی باجوڑ میں حالیہ حملے میں امریکی فوج کے شامل ہونے کی خبر دی تھی جسے حکومت پاکستان کے ترجمان نے مسترد کر دیا۔ پاکستان فوج کے ترجمان نے بعد میں یہ اعتراف کیا کہ باجوڑ میں کی جانے والی کارروائی پاکستان فوج نے امریکی فوج کی طرف سے فراہم کردہ خفیہ اطلاع پر کی تھی۔ | اسی بارے میں حملہ امریکہ نےکیا: ارکان اسمبلی30 October, 2006 | پاکستان ’مدرسے پر حملہ، درجنوں ہلاک‘ 30 October, 2006 | پاکستان مدرسے پر بمباری: 80 افراد ہلاک31 October, 2006 | پاکستان یومِ احتجاج: ’جہاد اور انتقام‘ کا عہد31 October, 2006 | پاکستان یومِ احتجاج: ’جہاد اور انتقام‘ کا عہد31 October, 2006 | پاکستان باجوڑ: ملک گیر احتجاج کی کال14 January, 2006 | پاکستان باجوڑ کے حالات کا آنکھوں دیکھا حال14 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||