’مدرسے پر حملہ، درجنوں ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عینی شاہدین کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں پیر کی صبح ہونے والے کاروائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اسّی تک ہو سکتی ہے جبکہ کے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ علاقے کے ایک مقامی صحافی ابراہیم خان نے باجوڑ ایجنسی کے صدر مقام خار سے بی بی سی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ انہوں نے خود ہلاک ہونے والوں کے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ نماز جنازہ کے بعد مقامی علماء کرام نے بمباری میں اسّی افراد کے ہلاکت کا اعلان کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بچوں کے علاوہ کالعدم تنظیم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے نائب امیر مولانا لیاقت بھی شامل ہیں۔ ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں کا جنازہ سنئیر صوبائی وزیر سراج الحق نے پڑھائی۔ یہ واقعہ آج صبح باجوڑ کے صدر مقام خار کے شمال میں بارہ کلومیٹر دور انعام خورد چینگئی کے علاقے میں پیش آیا جہاں سے افغان سرحد پندرہ بیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ادھرعینی شاہدین نے بی بی سی کو بتایا کہ اچانک دو طیارے فضا میں نمودار ہوئے اور مولانا لیاقت کے نام سے مشہور مدرسے پر بمباری شروع کردی۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ طیاروں نے تین بار مدرسے کو نشانہ بنایا اور یہ حملے اتنے شدید تھے کہ اس کی آوازیں کئی کلومیٹر تک سنی گئی۔ ایک عینی شاہد جاوید نے بتایا کہ حملے کے بعد گن شپ ہیلی کاپٹر فضا میں نمودار ہوئے تاہم ان کی جانب سے بمباری نہیں کی گئی وہ کئی گھنٹوں تک فضا میں گھومتے رہے۔ ادھر اس حملے کے بعد باجوڑ کے صدرمقام خار میں تمام سیاسی جماعتوں کے ایک جلسہ منعقد ہوا جس میں علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسے میں باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی ہارون رشید نے اس واقعے کے خلاف اپنے نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ صوبہ سرحد کے سینیئر وزیر سراج الحق نے بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے تاہم سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ | اسی بارے میں باجوڑ ایجنسی: نو مشتبہ قبائلی رہا21 October, 2006 | پاکستان باجوڑ: سرکاری اہلکار پر بم حملہ28 September, 2006 | پاکستان باجوڑ، میرے گھر پر چھاپہ: ملافقیر12 July, 2006 | پاکستان باجوڑ دھماکے میں تین افراد زخمی19 September, 2006 | پاکستان پاکستان حکومت اور طالبان کا معاہدہ05 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||