حملہ امریکہ نےکیا: ارکان اسمبلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے سینیئر وزیر سراج الحق اور باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون رشید نے پیر کی صبح قبائلی علاقے باجوڑ میں ہونے والی فوجی کاروائی کے خلاف احتجاجاً اپنے عہدوں سے استعفے دے دیئے ہیں۔ سراج الحق نے وزرات سے مستعفی ہونے کا اعلان باجوڑ سے پشاور پہنچنے پر پشاور پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ ایک مکمل اسلامی انقلاب کی خاطر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے تاہم وہ صوبائی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مدرسے پر حملہ امریکی اور اسکی اتحادیوں نے کیا ہے کیونکہ وہ خود اس علاقے سے آرہے ہیں اورفوجی ترجمان شوکت سلطان کی بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ کارروائی پاکستان نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت سلطان اپنے ’آقا‘ کے کہنے پر واقعے کی ذمہ داری اپنے اوپر ڈال رہے ہیں حالانکہ ساری دنیا جانتی ہے کہ حملہ امریکہ اور ان کی اتحادیوں نے کیا ہے۔ واضع رہے کہ سراج الحق جماعت اسلامی صوبہ سرحد کے امیر بھی ہے۔ سینیئر صوبائی وزیر کے علاوہ ان کے پاس وزرات خزانہ اور پلاننگ اینڈ ڈیلوپمینٹ کے اضافی قلمدان بھی تھے۔ باجوڑ ایجسنی سے تعلق رکھنے والے متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون رشید بھی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ہارون رشید نے بتایا کہ حملہ امریکی طیاروں نے کیا ہے کیونکہ بقول ان کے پاکستانی سیکیورٹی فورسز اتنے سفاک اور ظالم نہیں کہ اپنے ہی معصوم لوگوں کو نشانہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی افراد کی ہلاکت کے بعد اخلاقی طورپر ان کو اسمبلی کا رکن رہنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا لہذا انہوں نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے اور اپنا استعفی پارٹی سربراہ قاضی حسین احمد کو بھیج دیا ہے۔ | اسی بارے میں مدرسے پر فوج کی بمباری، ’80 افراد‘ ہلاک30 October, 2006 | پاکستان باجوڑ ایجنسی: نو مشتبہ قبائلی رہا21 October, 2006 | پاکستان باجوڑ حملے کے خلاف مظاہرہ27 January, 2006 | پاکستان باجوڑ دھماکے میں تین افراد زخمی19 September, 2006 | پاکستان باجوڑ میں دھماکہ، تین افراد زخمی18 May, 2006 | پاکستان باجوڑ: سرنگ پھٹنے سے دو بچے ہلاک13 May, 2006 | پاکستان باجوڑ: جرگے کا حکم، مکان نذرِ آتش06 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||