باجوڑ: سرنگ پھٹنے سے دو بچے ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
باجوڑ ایجنسی کے ایک علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو بچے ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ بارودی سرنگ پھٹنے کا یہ واقعہ باجوڑ کی تحصیل مامون کے علاقے گبرے میں ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں دس سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔ ہلاک ہونے والے بچوں ایک لڑکی ہے جس کا نام شازیہ اور دوسرے بچے کا نام انعام اللہ بتائے جاتے ہیں۔ صحافی رحیم اللہ یوسف زئی کے مطابق باجـوڑ میں خاص طور پر اس طرح کے واقعات عام ہو گئے ہیں اور اعداد و شمار کے اب تک جتنے لوگ باجوڑ میں بارودی سرنگوں سے ہلاک ہوئے ہیں اتنے کسی اور علاقے میں نہیں ہوئے۔ اس کے اسباب یہ بتائے جاتے ہیں کہ یہاں لوگوں کی قبائلی دشمنیاں ہیں اور اب یہاں افغانستان سے سمگل ہو کر آنے والا ہر طرح کا اسلحہ دستیاب ہے۔ باجوڑ ایک بازار ایسا بھی ہے جہاں ہر طرح کے بم، اسلحہ۔ گولہ بارود اور بارودی سرنگیں کھلے عام فروخت کی جاتی ہیں۔ باجوڑ ایجنسی کے اس طرف افغانستان کا صوبہ کنڑ ہے جہاں گزشتہ ایک ماہ سے امریکی افواج کا ایک بڑا آپریشن جاری ہے۔ |
اسی بارے میں باجوڑ: مشتبہ غیر ملکی ہلاک20 April, 2006 | پاکستان امریکہ کے خلاف جہاد کا عزم21 April, 2006 | پاکستان سات فوجی، چھ مزاحمت کار ہلاک20 April, 2006 | پاکستان وزیرستان جھڑپ: ایک ہلاک15 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||