وزیرستان جھڑپ: ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم حملہ آور کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر دستی بم سے حملے میں دو سپاہی زخمی جبکہ جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے تین کلومیٹر کی دوری پر چشمہ پل کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق بنوں سے یہ فوجی قافلہ میران شاہ جا رہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ حملہ اس وقت ہوا جب حملہ آور نے فوجی قافلے پر دستی بم پھینکا۔ جواب میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ حملہ آور کی لاش قبضے میں لے لی گئی ہے تاہم آخری اطلاعات تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔ لاش فوجیوں نے تحویل میں لے کر میران شاہ قلعہ پہنچا دی ہے۔ دستی بم سے دو سپاہیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مقامی افراد فائرنگ سے دو قبائلیوں کے زخمی ہونے کا بھی دعوی کر رہے ہیں تاہم حکام ان چار زخمیوں کی تصدیق نہیں کر رہے ہیں۔ ادھر میران شاہ کے مغرب میں سرحدی مقام غلام خان میں سکریپ میں دھماکے سے ایک افغان شخص ہلاک جبکہ ایک مقامی زخمی ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں وزیرستان کارروائی، ’غیر ملکی‘ ہلاک13 April, 2006 | پاکستان وزیرستان جرگے کے مطالبات مسترد12 April, 2006 | پاکستان دتاخیل: فوجی ٹھکانے پر فائرنگ09 April, 2006 | پاکستان فوج قبائلی علاقے سے نکل جائے:جرگہ07 April, 2006 | پاکستان بیت اللہ کا فوجی انخلاء کا مطالبہ07 April, 2006 | پاکستان چالیس قبائلیوں کی ہلاکت کا دعویٰ06 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||