یومِ احتجاج: ’جہاد اور انتقام‘ کا عہد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
باجوڑ ایجنسی کے علاقے خار میں گزشتہ روز فوجی بمباری سے اسی افراد کی ہلاکت پر احتجاج کرتے ہوئے ہزاروں قبائلیوں نے مظاہرہ کیا ہے اور ’جہاد جاری رکھنے اور شہیدوں کے لہو کا انتقام لینے کا عہد کیا ہے۔‘ اس مظاہرے کے علاوہ تیمرگرہ اور ٹانک سے بھی احتجاجی مظاہروں کی خبریں آ رہی ہیں۔ خار میں قبائلی مظاہرین ’بش مردہ باد اور مشرف مردہ باد‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ متحدہ مجلسِ عمل کے رہنما قاضی حسین احمد جنہوں نے پیر کو دعویٰ کیا تھا کہ خار میں حملہ پاکستانی فوج نے نہیں بلکہ امریکہ نے کیا تھا، باجوڑ پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اعلان کردہ یومِ احتجاج کی قیادت کر سکیں۔ اے پی کے مطابق لاؤڈ سپیکروں پر پشتو زبان میں لوگوں کو ’جہاد‘ کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے اور گزشتہ روز کی بمباری میں لوگوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ مولانا روح الامین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے: ’ہم شہدا کے خون کا انتقام لیں گے۔ کفر کی طاقتیں ہمارے وجود کو مٹانے کے درپے ہیں۔‘ خار میں آج دوسرے روز بھی بازار بند ہیں اور القاعدہ سے تعلق کے الزام میں حکومت کو مطلوب مولانا فقیر محمد نے بھی ایک ریلی کی قیادت کی ہے۔ گزشتہ روز ایم ایم اے کے قائد قاضی حسین احمد نے منگل کو ملک بھر میں ان ہلاکتوں کے خلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا تھا اور بتایا کہ وہ چار نومبر سے شروع ہونے والے جماعتِ اسلامی کے شوریٰ کے اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک پر غور کریں گے۔ | اسی بارے میں مدرسے پر بمباری: 80 افراد ہلاک30 October, 2006 | پاکستان باجوڑ:مدرسے پر فوجی کارروائی30 October, 2006 | پاکستان مدرسے پر فوج کی بمباری، ’80 افراد ہلاک‘30 October, 2006 | پاکستان حملہ امریکہ نےکیا: ارکان اسمبلی30 October, 2006 | پاکستان باجوڑ: سرکاری اہلکار پر بم حملہ28 September, 2006 | پاکستان باجوڑ: سرنگ پھٹنے سے دو بچے ہلاک13 May, 2006 | پاکستان باجوڑ دھماکے میں تین افراد زخمی19 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||