باجوڑ ہلاکتوں کے خلاف مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں دینی مدرسے پر ہونے والی بمباری اور ہلاکتوں کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شہر کے مرکزی علاقے صدر سے اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن مارچ کرتے ہوئے کراچی پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے احتجاجی مظاہرے کے دوران امریکی پرچم بھی نظر آتش کیئے۔ مظاہرین احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے نعرے لگا رہے تھے ’شہادت مبارک‘ اور ’امریکہ کا ایک علاج، الجہاد الجہاد‘۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے رہنما عبدالرشید نے کہا ’حکمران اس قدر امریکہ کے آگے جھک گئے ہیں کہ انہیں معصوم بچوں، ماؤں، بہنوں اور بزرگوں کی تڑپتی ہوئی لاشیں بھی نظر نہیں آتیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدوں پر امریکی افواج کئی عشروں سے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بمباری کر رہی ہیں، جس سے اب تک سینکڑوں مسلمانوں شہید ہوچکے ہیں لیکن حکمرانوں نے ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالتے ہوئے امریکہ کی ہر بات کو اپنے لیئے واجب کرلیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’امریکہ کا حالیہ حملہ‘ پاکستان کے لیئے چیلنج ہے اور فرنٹ لائن سٹیٹ کا پراپیگنڈا کرنے والے جرنیل کس منہ سے پاکستان بچانے کی بات کرتے ہیں۔ | اسی بارے میں ’مدرسے پر حملہ، درجنوں ہلاک‘ 30 October, 2006 | پاکستان باجوڑ میں معاوضے دینے کا فیصلہ 19 January, 2006 | پاکستان باجوڑ حملہ، حکمران جماعت کا احتجاج16 January, 2006 | پاکستان ’بمباری میں حکومت کاہاتھ ہے‘16 January, 2006 | پاکستان باجوڑ بمباری: ملک گیر احتجاج15 January, 2006 | پاکستان باجوڑ بمباری پر پاکستان کا احتجاج14 January, 2006 | پاکستان جنوبی وزیرستان: مزید لڑائی، بمباری12 June, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||