ٹانک:بم حملہ، تین اہلکار زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ٹانک میں پولیس اہلکاروں پر ایک دستی بم کے حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ ٹانک کے مرکزی بازار میں پیش آیا۔ ناظم ٹانک ریاض خان کنڈی کی رہائش گاہ پر بھی اتوار کی رات ایک شخص نے دستی بم پھینکا تھا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم پولیس نے بعد میں اس حملہ آور کو جس کا نام سمیع اللہ بتایا جاتا ہے گرفتار کر لیا ہے۔ ادپر ٹانک پولیس کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے والی ایک سرکاری گاڑی کو چھین کر جنوبی وزیرستان لیجانے کی کوشش میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹانک فائر بریگیڈ کے ایک ڈرائیور سید گل نے پولیس کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وہ دو پہر ساڑھے بارہ بجے پانی مہیا کر کے واپس آ رہا تھا کہ تین مسلح افراد نے سدا بہار کالونی کے پاس اس سے زبردستی گاڑی چھین لی اور جنوبی وزیرستان جانے والی سڑک پر روانہ ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اس گاڑی کا تعاقب کیا اور اس پر گولی چلائی جس سے اس کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ الٹ گئی۔ اس حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی شخص کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تحقیقات کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا ہے۔ تاہم ان افراد کی شناخت کے بارے میں وہ کچھ نہیں بتا رہی ہے۔ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے ساتھ سرحد پر واقع ٹانک شہر میں حالیہ دنوں میں بم دھماکوں اور پولیس پر حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اس قسم کے واقعات سے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں جنڈولہ میں معروف حکیم قتل21 October, 2006 | صفحۂ اول جنوبی وزیرستان کے قبائلی09 October, 2003 | صفحۂ اول القاعدہ سے تعاون: کئی گرفتار08 October, 2003 | صفحۂ اول قبائلیوں اور طالبان کے رشتے07 October, 2003 | صفحۂ اول پاکستانی فوجی ہلاک؟11 August, 2003 | صفحۂ اول شمالی وزیرستان: اسلحہ پر پابندی01.08.2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||