’وزیرستان: جھڑپیں جاری ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقامی قبائل اور غیر ملکیوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں جبکہ شین ورسک میں مقامی قبائل کی جانب سے غیر ملکیوں کے علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ تاہم کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ گزشتہ روز قبائلی لشکر کی جانب سے شین ورسک اور ژہ غنڈی کے علاقوں میں قائم غیر ملکیوں کے مورچوں پر بھاری ہتھیاروں سے شدید حملے میں حکام کے مطابق اڑتالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
شین ورسک میں ’ پکے مورچوں‘ کہلانے والے یہ مورچے پاکستانی سکیورٹی فورسزز نے مقامی جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی میں تعمیر کرائے تھے۔ بعد میں حکومت اور مقامی طالبان کے مابین امن معاہدے کے نتیجے میں ان مورچوں کو سکیورٹی فورسزز نے خالی کرایا تھا جو اب غیر ملکیوں کے زیر کنٹرول بتائے جاتے ہیں۔ ادھر وانا سکاؤٹس کیمپ سے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی طرف سے غیر ملکیوں کے مورچوں پر وقفے وقفے سے توپ کے گولے داغے جانے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری طور پر اس سلسلے میں کچھ نہیں کہا گیا۔ قبائل اور ازبک جنگجوؤں کے مابین انیس مارچ سے جاری اس لڑائی میں اب تک دونوں جانب سے ڈھائی سو کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ قبائل نے علاقے میں کئی سالوں سے مقیم غیر ملکیوں کو علاقہ بدر کرنے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ | اسی بارے میں وزیرستان جھڑپوں میں48 ہلاک04 April, 2007 | پاکستان وزیرستان: جھڑپوں میں دو ہلاک02 April, 2007 | پاکستان ’وزیرستان جھڑپیں جاری 52 ہلاک‘30 March, 2007 | پاکستان وزیرستان جنگ، حکومتی کامیابی26 March, 2007 | پاکستان وزیرستان میں 130 غیر ملکی ہلاک23 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||