وزیرستان میں 130 غیر ملکی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ سرحد کے گورنر علی محمد جان اورکزئی نے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں جاری جھڑپوں میں ایک سو تیس 130 غیر ملکیوں کی ہلاکت اور تقریباً 62 کے گرفتار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جمعہ کوگورنر ہاؤس پشاور میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ قبائل جنگ وجدل سے تنگ آچکے ہیں اس لیے انہوں نے اب خود غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں غیر ملکی مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اور قبائلی ان کا پیچھا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے لڑائی کافی پھیل گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں گزشتہ پانچ دنوں سے قبائل کے ساتھ جاری لڑائی میں ایک سو تیس ازبک جنگجو مارے جاچکے ہیں جب کہ پچیس سے تیس مقامی لوگ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائل نے باسٹھ کے قریب غیر ملکیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ گورنر نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی کہ غیر ملکیوں کو نکالنے کےلیے قبائلیوں کو حکومت نے اُکسایا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ قبائل اب روز روز کی لڑائی سے تنگ آچکے ہیں جب کہ ان جھڑپوں سے نہ صرف امن وامان کے مسائل پیدا ہوئے بلکہ علاقے میں تمام ترقیاتی کام بھی رک گئے ہیں جس کی وجہ سے اب قبائلیوں کو خود یہ احساس ہوگیا ہے کہ غیر ملکیوں کو ان کے علاقوں سے واپس چلے جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تقریناً چار سو سے پانچ سو کے قریب غیر ملکی اب بھی وزیرستان میں موجود ہیں جن میں ازبکستان، چیچنیا اور عرب ممالک کے باشندے شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق ازبک جنگجوؤں کے کمانڈر طاہر یلدیشف پہلے علاقے میں موجود تھے لیکن اب نہیں ہیں۔ |
اسی بارے میں جنوبی وزیرستان میں’جنگ بندی‘22 March, 2007 | پاکستان ’84 ازبک سمیت 110 افراد ہلاک‘21 March, 2007 | پاکستان وزیرستان لڑائی، درجنوں ہلاک20 March, 2007 | پاکستان وزیرستان معاہدہ: طالبان کی دھمکی17 September, 2006 | صفحۂ اول وزیرستان معاہدہ: طالبان کی دھمکی17 September, 2006 | صفحۂ اول پشاور:حجاموں کو دھمکی آمیز خط16 March, 2007 | پاکستان پاکستان پر بھی طالبان کے سائے06 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||