وزیرستان: جھڑپوں میں دو ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں مقامی قبائل اور غیر ملکیوں کے درمیان انیس مارچ سے شروع ہونے والی تازہ جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف وانا میں احمد زئی وزیر قبائل کا ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو سو افراد کا لشکر مقامی جنگجوؤں کے سربراہ مولوی نذیر کی قیادت میں کل سے علاقے میں غیر ملکیوں کے خلاف کاروائی شروع کرے گا۔ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تشدد کا تازہ واقعہ وانا بازار میں مقامی جنگجوؤں کے سربراہ مولوی نذیر اور غیر ملکیوں کے ایک حامی جاوید کرمزخیل کے ساتھیوں کے مابین پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی کے بعد مولوی نذیر کے حامی مخالفین کے تین افراد کو یرغمال بناکر اپنے ساتھ لےگئے۔
وانا بازار میں احمد زئی وزیر قبائل کا ایک جرگہ امن کمیٹی کے سابق ممبر ملک شرین جان کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں قبائلی افراد نے شرکت کی۔ جرگے میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے حکومتی حمایت یافتہ قبائلی مشیران اور عمائدین کے رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔ جرگے نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ احمد زئی وزیر قبیلے کے دو سو افراد پر مشتمل جنگجو منگل سے مولوی نذیر کی سربراہی میں غیر ملکیوں کو علاقے سے نکالنے کے لیے کاررروائی شروع کریں گے۔ قبائل اور غیر ملکیوں کے مابین انیس مارچ سے شروع ہونے والی اس لڑائی میں اب تک لگ بھگ 200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ادھر وزیرستان سے ملحق صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ٹانک میں حکومت اور مقامی عمائدین کا ایک جرگہ منعقد ہوا اور علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے گیارہ شرائط پر دستخط کیے گئے۔ جرگہ میں شریک سینیٹر صالح شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ جرگے کے مطابق |
اسی بارے میں شمالی وزیرستان میں’مخبر‘ قتل05 March, 2007 | پاکستان وزیرستان: مرنے والوں کی تعداد 1807 March, 2007 | پاکستان وزیرستان لڑائی، درجنوں ہلاک20 March, 2007 | پاکستان جنوبی وزیرستان میں’جنگ بندی‘22 March, 2007 | پاکستان وزیرستان میں 130 غیر ملکی ہلاک23 March, 2007 | پاکستان وزیرستان جنگ، حکومتی کامیابی26 March, 2007 | پاکستان ’وزیرستان جھڑپیں جاری 52 ہلاک‘30 March, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||