جنوبی وزیستان: تین ہلاک تین اغواء | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے ایک تازہ واقعے میں ایک ہی گھر کے تین افراد ہلاک اور تین اغوا کر لیے گئے ہیں۔ ہلاک اور اغوا ہونے والوں کا تعلق مقامی جنگجؤں کے ایک حامی سے ہے اور اس نے کچھ روز قبل صحافیوں کو علاقے کا دورہ کرایا تھا۔ حملہ آور غیر ملکی ازبک بتائے گئے ہیں۔ صدر مقام وانا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تشدد کا تازہ واقع اتوار کو شین ورسک کے علاقے کالوتائی میں پیش آیا۔ اس حملے میں مبینہ طور پر ازبک غیر ملکیوں نے مولوی نذیر اور حاجی شریف کے ایک حامی دین محمد کے گھر پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ان کے والد، چچا اور ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے اس حملے کی تصدیق کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دین محمدنے تقریباً ایک ہفتہ قبل پشاور اور ڈیرہ اسمعیل خان میں ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ سے منسلک چند صحافیوں کو جنوبی وزیرستان کا دورہ کرایا تھا۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس حملے کے دوران جوابی کارروائی میں چار ازبک شدت پسند بھی مارے گئے ہیں تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی دین محمد کے گھر سے تین افراد کو یرغمال بنانے کے علاوہ راکٹ لانچر کے سو سے زائد گولے بھی اٹھاکر لے گئے۔ دین محمد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے قریبی تعلق رہا ہے۔ جنو بی وزیرستان میں تقربناً دو ہفتوں سے جاری لڑائیوں میں اب تک دو سو کے قریب افراد مارے جاچکے ہیں جن میں اکثریت غیر ملکیوں کی ہے۔ |
اسی بارے میں پاکستان حکومت اور طالبان کا معاہدہ05 September, 2006 | پاکستان ’معاہدہ پاکستان کے لیے اہم ہے‘05 September, 2006 | پاکستان ’پاکستان ظلم کرے گا تو معاہدہ ختم‘31 October, 2006 | پاکستان وزیرستان معاہدہ: طالبان کی دھمکی17 September, 2006 | پاکستان جنوبی وزیرستان: 18 لاشوں کی آمد21 October, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||