BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 September, 2006, 13:18 GMT 18:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’معاہدہ پاکستان کے لیے اہم ہے‘
قبائلی عمائدین
امن معاہدے کے تحت قبائل افغانستان میں کارروائیوں کے نہیں جا سکیں گے۔
گرینڈ جرگےمیں شریک قبائلی رہنما نیک زمان نے کہا ہے کہ فوج اور ’مقامی مجاہدین‘ میں معاہدہ پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔

حاجی نیک زمان نے کہا کہ یہ امن معاہدہ شمالی وزیرستان کے لیئے، پورے قبائل اور پاکستان کے لیے بہت اہم ۔ انہوں نے کہا اس معاہدے سے شمالی وزیرستان کی مظلوم اور بے کس عوام کے دل کی مراد پوری ہو گئی ہے۔

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بڑھتے ہوئے تشدد کے پیش نظر حکومت نے سولہ جولائی کو گرینڈ جرگے کی تشکیل کی تھی جس نےطویل مشاورت کے بعد امن معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

علاقے سے غیر ملکیوں کو نکالنے کے بارے میں حاجی نیک زمان نے کہا میں کوئی غیر ملکی موجود نہیں ہے لیکن اگر کوئی ہے تو وہ اپنے ملک چلا جائے گا اور اگر کسی وجہ سے واپس وطن نہیں جا سکتا ہے تو ایسی صورتحال میں وہ علاقے میں امن کے ساتھ رہے گا‘۔

معاہدے پر عمد درآمد کرانے کے بارے میں حاجی نیک زمان نے کہا کہ اس کی نگرانی کے لیے پولیٹکل انتظامیہ کے علاوہ دس رکنی کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔ اور اس کے علاوہ ’مقامی مجاہدین‘ جن کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے وہ بھی عمد درآمد کرایں گے۔

جرگے میں شریک لوگوں کی حفاظت کے بارے میں نیک جان نے کہا کہ اس معاہدے میں اس بات کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا کہ کوئی ٹارگٹ کلنک نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا یہ بھی طے پایا ہے کہ دونوں فریق، فوج اور مقامی قبائل ایک دوسرے سے چھینی ہوئی چیزیں واپس کر دیں گے۔

اسی بارے میں
سات سکیورٹی اہلکار ہلاک
26 June, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد