شمالی وزیرستان: مزید قیدی رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام نے مزید سترہ قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹرز میران شاہ میں سرکاری ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کے روز سترہ قیدیوں کو میران شاہ حوالات سے رہا کردیا گیا۔ اب تک مقامی طالبان کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد رہا ہونے والوں کی تعداد ایک سو سے تجاوز کر گئی ہے۔حکام کے مطابق پچیس قیدیوں کی ایک نئی فہرست بنائی گئی تھی جس کے تحت سترہ قیدیوں کو رہائی مل گئی ہے جبکہ دیگر آٹھ قیدیوں کو آج شام یا کل صبح تک رہا کردیا جائےگا۔ رہا ہونے والے قیدیوں کو گزشتہ روز ڈیرہ اسمعیل خان سنٹرل جیل سے میران شاہ منتقل کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق رہائی پانے والے قبائیلوں پر کسی بھی فریق کی جانب سے دعوی نہیں تھا اور نہ ان پر ٹھوس الزامات تھے اس وجہ سے انہیں رہا کردیا گیا۔ واضع رہے کہ گزشتہ ماہ مقامی طالبان کی جانب سے شمالی وزیرستان میں عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد حکومت نے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ ادھر طالبان نے تین ماہ قبل اغوا کیے گئے ایف سی کے چار اہلکاروں کو بھی خیرسگالی کے طورپر جمعہ کے روز حکام کے حوالے کیا تھا۔ شوال سکاؤٹس کے | اسی بارے میں وزیرستان:لواحقین میں دو کروڑ تقسیم13 May, 2006 | پاکستان وزیرستان: دو بااثر قبائلی سردار رہا15 July, 2006 | پاکستان اٹھاون طالبان افغانستان کے حوالے23 July, 2006 | پاکستان وزیرستان جھڑپیں، چار جنگجو ہلاک04 October, 2004 | پاکستان پانچ فوجیوں سمیت سات ہلاک02 June, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان سے اچھی خبر26 June, 2006 | پاکستان وزیرستان: ایف سی کے چار اہلکار رہا22 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||