پانچ فوجیوں سمیت سات ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میں ایک خودکش حملے میں پانچ پاکستانی فوجی اور دو حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ خود کش حملہ ایک فوجی قافلے پر کیا گیا جو شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی سے بنوں جا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جب فوجی قافلہ بنوں کو وزیرستان سے ملانے والی شاہراہ پر پہنچا تو بارود بھری ایک سفید کار میں سوار حملہ آوروں نے اپنی گاڑی قافلے میں شامل ایک گاڑی سے ٹکرا دی۔ فوجی ذرائع کے مطابق اس حملے میں سات فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی قبائلی شدت پسندوں کے ترجمان عبداللہ فرہاد نے بی بی سی سے رابطہ کر کے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یاد رہے کہ یہ خود کش حملہ چند دن قبل مقامی طالبان کی جانب سے دی جانے والی اس وارننگ کے بعد ہوا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر چیک پوسٹوں پر تلاشی کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو خود کش حملے کیئے جا سکتے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میں فوج پر راکٹ حملے تو عام ہیں مگر اس قسم کے خود کش حملے کم ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔ | اسی بارے میں حکومتی حمایت یافتہ سردار کا قتل30 May, 2006 | پاکستان وزیرستان: دو ایف سی اہلکار ہلاک20 May, 2006 | پاکستان وزیرستان:حکومت کا حامی سردار قتل19 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||