وزیرستان:حکومت کا حامی سردار قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکومت کے حامی قبائلی سرداروں کے خلاف مہم جاری ہے اور جمعہ کے روز درپہ خیل قبیلے کے سربراہ ملک طوطی گل کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ میران شاہ سے موصول اطلاعات کے مطابق ملک طوطی گل جمعہ کی صبح اپنی گاڑی میں بنوں شہر جا رہے تھے جب میر علی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ تاہم ان کے ڈرائیور اور گاڑی کو وہیں چھوڑ دیا گیا۔ اس اغوا کے کوئی تین گھنٹوں بعد پچاس سالہ سفید ریش ملک طوطی گل کی لاش خادی خیل کے علاقے سے مل گئی۔ انہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ درپہ خیل قبیلے کا سردار ہونے کے علاوہ ملک طوطی گل شمالی وزیرستان کی ایک اہم اور بااثر شخصیت تھے۔ وہ حکومت کے ساتھ جرگوں میں پیش پیش رہتے تھے۔ مرحوم نے گزشتہ دنوں پشاور میں صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ ایک جرگے میں اپنے قبیلے کی نمائندگی کی تھی۔ ملک طوطی گل کا وزیرستان میں القاعدہ کے خلاف جاری فوجی آپریشن کے بارے میں کہنا تھا کہ اگر وہ اس سلسلے میں حکومت کی مدد نہ کریں تو ان سے ان کی آزادیاں چھن جائیں گی۔ | اسی بارے میں شمالی وزیرستان کیلیے گرینڈ جرگہ14 May, 2006 | پاکستان وزیرستان: خاموشی ہی بہتر ہے15 May, 2006 | پاکستان وزیرستان: دو خاصہ دار ہلاک16 May, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان، ایک فوجی ہلاک17 May, 2006 | پاکستان باجوڑ میں دھماکہ، تین افراد زخمی18 May, 2006 | پاکستان وزیرستان: پچھتر لاکھ روپے تقسیم10 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||