وزیرستان: دو خاصہ دار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی وزیرستان کے صدر مقام میراں شاہ میں دو خاصہ داروں کو نامعلوم افراد میں بازار فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ صحافی دلاور خان وزیر سے ملنے والی اطلاع کے مطابق یہ واقعہ میراں شاہ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب کو رات کے ایک بجے کے قریب پیش آیا۔ خاصہ دار فورس کے اہلکار اس وقت ڈیوٹی پر تھے ۔ وہ بازار میں کھڑے تھے کہ ان کے قربی سے گمرنے والی ایک گاڑی سے معلوم مسلح افراد نے ان پر فائگ کی اور فرار ہو گئے۔ گاڑیح سے کی جانے والی اس فائرنگ کے نتیجے میں خاصہ دار سنتری گل اور حبیب اللہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اس سلسلے میں جب مسامی پولیٹیکل حکوم سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ تا حال کسی کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں اور نہ ہی کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان کا کہنا تھا اب تک کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی۔ پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں اس وقت جو حالات ہیں ان میں اس قسم کے واقعات کا ہونا کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔ | اسی بارے میں شمالی وزیرستان کیلیے گرینڈ جرگہ14 May, 2006 | پاکستان وزیرستان: پچھتر لاکھ روپے تقسیم10 May, 2006 | پاکستان جنوبی وزیرستان: چار ’طالبان‘ ہلاک08 May, 2006 | پاکستان طالبان اور القاعدہ میں تفریق کی پالیسی08 May, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان میں غالب کون؟08 May, 2006 | پاکستان فوج پر حملے کے ذمہ دار ہیں: طالبان25 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||