’بارانی پروجیکٹ کا اہلکار اغواء‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع لکی مروت میں مقامی طالبان نے مبینہ طور پر بارانی پروجیکٹ کمیونٹی اپلفٹ پروگرام کے ایک اہلکار کو اغواء کر لیا ہے۔ اہلکار کو پیر کی صبح گھر سے دفتر جاتے ہوئے اغواء کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔ اغواء کیے جانے والے اہلکار کے چچا اور یونین کونسل کوٹ کشمیر کے ناظم حبیب الرحمان ان کے ساتھ تھے۔ حبیب الرحمان نے بعدازاں بی بی سی کو بتایا کہ وہ اپنے بھتیجے سعید الرحمان، جو کمیونٹی اپلفٹ پروگرام میں کریڈٹ افسر ہیں، کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ پشاور کراچی ہائی وے پر تاجہ زئی کے علاقے میں مدینہ ہوٹل کے قریب ایک کار میں سوار چارمسلح افراد نے انہیں روکا۔ انہوں نے بتایا کہ اغواء کار شکل سے مقامی طالبان معلوم ہو رہے تھے اور وہ کراچی نمبر پلیٹ 334 ٹو ڈی کار میں سوار تھے۔ بعدازاں وہ ان کے بھتیجے سعید الرحمان کو اپنے ساتھ سرائے گمبیلا کی جانب لے گئے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل لکی مروت میں طالبان اور مقامی افراد کے درمیان شادی کی تقریب میں گانے بجانے کے مسئلے پر ایک جھڑپ ہوئی تھی جس میں دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ مقامی طالبان نے ڈوڈا گاؤں کے چھ دیہاتیوں کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔ اس کشیدگی کے بعد علاقے میں نیم فوجی ملیشاء کے دستے بھی تعینات کیے گئے تھے۔ | اسی بارے میں طالبان کی کارروائی کشیدگی کا باعث13 April, 2007 | پاکستان لکی مروت میں دھماکہ، ایک ہلاک03 February, 2007 | پاکستان لکی مروت: دھماکے کی سازش ناکام04 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||