میرانشاہ: سرکاری اہلکار اغواء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے سرکاری محکمہ بہبود آبادی کے آٹھ اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کو اغواء کر لیا ہے۔ اغواء ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق محکمہ بہبود آبادی کے اہلکار بنوں سے میرانشاہ سے جا رہے تھے کہ نامعلوم نقاب پوشوں نے تحصیل میر علی کے گاؤں ناوراک کے قریب انہیں اسلحہ کے زور پر اغواء کر لیا۔ میرانشاہ کی پولیٹیکل انتظامیہ قبائلی عمائدین کی مدد سے اغواکاروں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اغوا کار کون ہیں اور وہ کیا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میروالی میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عناصر موجود ہیں، جن کے خلاف انٹیلیجنس اداروں کی مدد سے آپریشن شروع کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں تین شدت پسند، ایک فوجی ہلاک10 March, 2007 | پاکستان خودکش حملہ،4 فوجی ہلاک22 January, 2007 | پاکستان بجلی کی بندش، میران شاہ میں ہڑتال14 January, 2007 | پاکستان قبائلیوں نےسکیورٹی سنبھال لی27 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||