BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 January, 2007, 08:08 GMT 13:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بجلی کی بندش، میران شاہ میں ہڑتال

ہڑتال(فائل فوٹو)
میران شاہ کے رہائشی بجلی کے مسئلے پر پہلے بھی احتجاج کر چکے ہیں
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں اتوار کو بجلی کی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بندش کے خلاف مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔

ایکشن کمیٹی وزیرستان کے رکن سید رحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ شہر کے تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی ہڑتال گزشتہ ساٹھ برسوں میں بھی نہیں دیکھی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بار بار یاد دہانی کے باوجود اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اس سے قبل بھی میران شاہ کے رہائشی بجلی کے مسئلے پر احتجاج کر چکے ہیں لیکن وہ احتجاج مقامی رکن قومی اسمبلی مولانا نیک زمان کی یقین دہانی پر ختم کر دیا گیا تھا۔

میران شاہ کو بجلی کی ترسیل ایک گرڈ سٹیشن کے جل جانے کی بعد سے بند ہے اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس شدید سرد موسم میں بجلی کے نہ ہونے سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی نہ ہونے سے لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

سید رحمان نے بتایا کہ انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی سے بھی ملاقات کی تھی جنہوں نے اس کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن بات ابھی بھی وہیں رکی ہوئی ہے۔

ایکشن کمیٹی کے اہلکار نے دھمکی دی کہ ماضی میں بھی انہوں نے حکومت کے خلاف جدوجہد کی ہے اور اگر ان کا یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ ایک مرتبہ پھر انتہائی قدم اٹھا سکتے ہیں۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بجلی کے ادارے کے حکام اور قبائلیوں کے درمیان اکثر بل ادا نہ کرنے اور میٹر نصب نہ کرنے کے مسائل پر تنازعہ چلتا رہتا ہے تاہم ہڑتال کی نوبت کم ہی آتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد