BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 May, 2007, 04:57 GMT 09:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹانک: دھماکے میں دو فوجی ہلاک

ٹانک
رات کے وقت ایف سی قلعہ اور پولیس تھانوں پر راکٹ داغے جاتے ہیں
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ٹانک میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوج کے دو اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ٹانک کے آرمی ہسپتال میں داخل کر دیاگیا ہے۔

ایک دوسرے واقعہ میں پولیس کی گاڑی پر دستی بم پھنکنے کوشش میں حملہ آور ہلاک ہو گیا ہے۔

ٹانک کی مقامی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ سنیچر کی صبح سات بجے ایک فوجی قافلہ ڈیرہ اسماعیل خان سے وانا جا رہا تھا کہ ٹانک شہر سے پانچ کلومیٹر جنوب کی طرف وانا روڈ پر پھتر پل کے قریب ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

دھماکے کے بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ٹانک وانا شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیاگیا ہے۔ ٹانک میں گزشتہ دو ہفتہ سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں، رات کے وقت ایف سی قلعہ اور پولیس تھانوں پر راکٹ داغے جاتے ہیں جبکہ حکومت نے رات کو کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

اس کے علاوہ پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے کے تین گھنٹے بعد ٹانک شہر سے دس کلومیٹر دور وانا ہی روڈ پر ایک حملہ آور نے پولیس کی گاڑی پر دستی بم پھنکنے کوشش کی لیکن بم پھنکنے سے پہلے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں حملہ آور موقع ہی پر ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے اور اسے شناخت کے لیے صدر تھانہ ٹانک میں رکھا گیا ہے۔

ٹانک کے حالت بہتر بنانے کے لیے قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمن نے ایک امن کمیٹی بھی بنائی تھی، لیکن وہ ابھی تک امن و امان بحال کرانے میں ناکام ہے۔

چوبیس مئی کو پولیس نے امن کمیٹی کو ٹانک کے حالات میں مبینہ طور پر ملوث 24 افراد کے ناموں کی فہرست حوالے کی تھی۔ پولیس کے مطابق ان تمام مطلوبہ افراد کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔

اسی بارے میں
ٹانک: گھر گھر تلاشی ہو گی
30 March, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد