BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 May, 2007, 06:41 GMT 11:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹانک: کرفیو نافذ، فوج طلب

فوج
شدت پسندوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کے بعد فوج آپریشن کرے گی
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ٹانک میں حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔حالات پر قابو پانے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان سے دو سو فوجیوں پر مستمل دستہ ٹانک پہنچ گیا ہے۔

جمعرات کے روز شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

ٹانک پولیس کے سربراہ ممتاز زرین نے بی بی سی کو بتایا کہ چونتیس ہیوی آرٹلری ریجمنٹ کا ایک دستہ جمعرات کی صبح ٹانک پہنچ گیا ہے، لیکن ابھی تک آپریشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکوک ٹھکانوں کی نشاندہی ہونے پر ان علاقوں میں آپریشن کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹانک کے بعض علاقوں میں شدت پسند موجود ہیں۔

قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے ملحقہ صوبہ سرحد کے شہر ٹانک میں مارچ سے بم دھماکوں اور پولیس پر حملوں میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔ پچھلے ایک ہفتہ سے ٹانک میں نامعلوم لوگوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین باقاعدہ جنگ چِھڑی ہوئی ہے۔

بدھ کو پولیس کی ایک چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا تھا، جس کے نتیجے میں شروع ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد پولیس اہلکاروں سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

حملہ آوروں کی فائرنگ کے بعد شہر کا مرکزی بازار بند کر دیا گیا تھا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی آئی جی پولیس ذوالفقار چیمہ نے بتایا تھا کہ حملہ آوروں نے راکٹوں، میزائیلوں اور چھوٹی توپوں کا استعمال بھی کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد