ٹانک فائرنگ ،6 ہلاک، 15 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ٹانک میں پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح پولیس پر ایک اور حملے کے بعد شہر میں شروع ہونے والی فائرنگ میں چھ افراد ہلاک جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ بی بی سی بات کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی آئی جی نے بتایا کہ حملہ آوروں نے تھانے کے علاوہ شہر میں مختلف مقامات پر فائرنگ بھی کی ہے جس کے بعد آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لیے مرکزی بازار بند کر دیے گئے ہیں اور لوگوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی ہے۔ ذوالفقار چیمہ کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے راکٹوں، میزائیلوں اور چھوٹی توپوں سمیت بھاری اسلحہ بھی استعمال کیا۔ دو روز تک قدرے پرامن رہنے کے بعد بدھ کی صبح نامعلوم افراد نے ایک مرتبہ پھر صدر تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا۔ زخمی ہونے والے پندر افراد میں چھ اہلکار بھی شامل ہیں۔ اس واقعے کے بعد شہر میں جگہ جگہ فائرنگ کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ | اسی بارے میں ٹانک: دو ہلاک، عارضی کرفیو 14 May, 2007 | پاکستان ٹانک میں کرفیو، حالات پرامن29 March, 2007 | پاکستان ٹانک: جھڑپیں، کرفیو، فوج طلب28 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||