BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 May, 2007, 07:23 GMT 12:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹانک: ایف سی قلعہ پر راکٹ

فوج
یہ امن جرگہ کو ناکام کرنے کے لئے کیا گیا ہے: پولیس سربراہ
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ٹانک میں بدھ کی رات نامعلوم افراد نے ٹانک ایف سی قلعہ پر سات راکٹ داغے ہیں۔ دو راکٹ قلعہ کے اندر اور پانچ قلعہ سے باہر گرے، تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات نو بجے کے بعد ٹانک شہر کے مشرق سے نامعلوم شرپسندوں نے ٹانک ایف سی قلعہ پر تقریباً سات راکٹ داغے ہیں جو سب کے سب زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹے لیکن کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ حکام کے مطابق قلعہ کے اندر ایک راکٹ لگنے سے ایک دیوار کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

ٹانک پولیس کے سربراہ ممتاز زرین نے بی بی سی کو بتایا کہ امن جرگے کو ناکام کرنے کے لیے بعض دشمن عناصر نے یہ کام کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹانک کے واقعات میں ملوث چوبیس افراد کے نام پولیس نے امن جرگے کے حوالے کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’اس وقت ہم نام نہیں بتا سکتے کیونکہ نام بتانے سے امن جرگے کی کوششیں متاثر ہوں گی۔‘ پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ امن جرگہ ٹانک کے حالت بہتر بنانے میں کامیاب ہوجائے۔

ادھر ضلع بنوں میں تھانہ منڈاخیل پر بھی تین راکٹ داغے گئے ہیں، ایک راکٹ تھانے کی دیوار پر گرا ہے جس سے دیوار کو کافی نقصان پہنچا، لیکن اس واقعہ میں بھی کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد