BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹانک: گھر گھر تلاشی ہو گی

ٹانک میں جمعہ کو تیسرے روز بھی کرفیو جاری رہا (فائل فوٹو)
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ٹانک میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گھرگھر تلاشی کی مہم شروع کی جائے گی تاکہ بقول ان کے شرپسندوں اور ان کو پناہ دینے والوں کی سرکوبی کی جاسکے۔

ادھر ٹانک سے اغوا کیے گئے ایک سکول کے پرنسپل اور ان کے بھائی کو مقامی شدت پسندوں نے ہفتے کے روز رہا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ اعلان شدت پسندوں نے میران شاہ میں محسود قوم کے ایک اٹھارہ رکنی وفد سے ملاقات میں کیا۔

پشاور میں جاری کیے گئے ایک سرکاری بیان کے مطابق منگل کی رات ٹانک میں بینک لوٹنے والوں اور سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ٹانک میں جمعہ کو تیسرے روز بھی کرفیو جاری رہا تاہم نماز جمعہ اور خرید و فروخت کے لیے ایک سے تین بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی۔

ڈی آئی جی ٹانک ذوالفقار احمد چیمہ نے ایک بریفنگ میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنا اسلحہ غیرمشروط طور پر حکام کے حوالے کر دیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹانک میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر مستقل چوکیاں قائم کرکے سکیورٹی حصار کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

ادھر جعمیت علماء اسلام کے سینیٹر محمد صالح شاہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے حکومت سے کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے عام لوگوں کے لیئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ ان کی ہمدردیاں شدت پسندوں کے ساتھ ہو جائیں گی۔

جعمیت علماء اسلام کے جنوبی وزیرستان میں سیکرٹری اطلاعات نیاز احمد قریشی نے، جو شدت پسندوں سے پرنسپل کی رہائی کے لیے ملنے والے جرگے میں شامل تھے، بتایا کہ یہ رہائی غیرمشروط ہوگی۔

تاہم شدت پسندوں نے ان پر واضع کیا کہ آکسفورڈ پبلک سکول کے فرید اللہ نے حکومت اور ان کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ٹانک کے حالات خراب ہوئے۔ شدت پسندوں نے فریداللہ کو اپنا مجرم قرار دیا تاہم جرگے کی درخواست پر ان کی غیرمشروط رہائی پر آمادہ ہوگئے۔

شہریوں نے کیا دیکھا
’ٹانک میدان جنگ کا نقشہ پیش کر رہا تھا‘
 اسلحہ حکومتی خریداری
محسود قبائل کا حکومت کو اسلحہ بیچنے کا فیصلہ
عبداللہ محسودعبداللہ محسود کون؟
گونتانامو کا سابق اسیر پھر میدان جنگ میں
بیت اللہ محسود’میں ملوث نہیں‘
بیت اللہ کا خود کش حملوں سے اعلان لاتعلقی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد