جرگہ بیت اللہ محسود سے ملے گا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ٹانک کے ستر عمائدین پر مشتمل ایک جرگہ علاقے میں امن عامہ کی بہتری میں مدد کی ایک درخواست لے کر بدھ کے روز جنوبی وزیرستان میں محسود شدت پسندوں کے امیر بیت اللہ محسود کے پاس جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ ٹانک کی مقامی انتظامیہ اور شہر میں بسنے والی مختلف قوموں کے عمائدین کے درمیان ایک ملاقات میں ہوا۔ اس ملاقات میں ٹانک میں بسنے والے مقامی بھٹنی، محسود، گنڈاپور اور دیگر قوموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ جنوبی وزیرستان کے ساتھ سرحد پر واقع ٹانک شہر میں پیر کے روز مقامی شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان تصادم میں ایک پولیس انسپکٹر سمیت تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد شہر میں مختلف مقامات پر پولیس کی گاڑیوں، تھانوں اور ایف سی کی چوکیوں پر حملے ہوئے جن میں کم از کم دس افراد زخمی ہوئے تھے۔ ان واقعات کے دوسرے روز منگل کو بھی ٹانک شہر سہما ہوا تھا۔ تمام دکانیں اور بازار مزید پرتشدد کارروائیوں کے خوف سے بند رہے۔ منگل کے جرگے میں جعمیت علما اسلام کے سینیٹر صالح شاہ قریشی بھی شریک تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دیگر ستر عمائدین کے ساتھ بدھ کو جنوبی وزیرستان میں کسی نامعلوم مقام پر بیت اللہ سے ملنے کے لیے جا رہے ہیں۔ ’میری بیت اللہ سے بات ہوگئی ہے اور اس نے اس ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔‘ ایک سوال کے جواب میں کہ وہ ان سے کس قسم کی مدد کی توقع کر رہے ہیں، صالح شاہ نے کہا کہ وہ ہراس شخص سے ملنے کو تیار ہیں جو علاقے میں امن قائم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ منگل کے پرتشدد واقعات کا ان کی بیت اللہ سے متوقع ملاقات کا کوئی تعلق ہے۔’میری معلومات کے مطابق ایسا کچھ نہیں ہے۔ قبائلی روایات کے مطابق جرگے اس طرح کے افراد سے ملاقات ضرور کرتے ہیں۔‘ پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں مقامی قبائل نے حکومت کے ساتھ ایک امن معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وہ اپنے علاقے میں غیرملکیوں کو پناہ فراہم نہیں کریں گے۔ سینٹر صالح شاہ قریشی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اب ٹانک میں حالات بہتر ہوں گے۔ کئی مبصرین کے خیال میں ٹانک میں حالیہ دنوں کے واقعات کا جنوبی وزیرستان کی صورتحال سے براہ راست تعلق ہے۔ کئی تو اسے علاقے میں طالبان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی ایک کڑی بھی قرار دیتے ہیں۔ | اسی بارے میں ٹانک:بم حملہ، تین اہلکار زخمی26 February, 2007 | پاکستان ٹانک میں ایک قبائلی سردار قتل21 February, 2007 | پاکستان ٹانک: دکانیں حملے کی زد میں09 February, 2007 | پاکستان ٹانک: تین پولیس اہلکار اغواء24 January, 2007 | پاکستان ٹانک میں دھماکہ، ہنگو میں فائرنگ21 January, 2007 | پاکستان ’ٹانک سے بارودی سرنگ برآمد‘09 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||