ٹانک میں گڑ بڑ، انسپکٹر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ٹانک میں حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو مقامی شدت پسندوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ایک پولیس انسپکٹر اور مقامی طالبان کہلوانے والے مسلح گروپ کا سرغنہ ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک شدت پسند گرفتار جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا ہے۔ یہ واقعہ پیر کی صبح ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی سڑک پر آکسفورڈ پبلک ہائی سکول میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی شدت پسندوں گروپ کے سربراہ احسان برقی عرف جرنیل نے سکول انتظامیہ سے کہا کہ وہ اسمبلی سے خطاب کرنا اور طلبہ کو جہاد کی تلقین کرنا چاہتے ہیں۔ مزاحمت پر شدت پسندوں نے پولیس پر دستی بم پھینکا جس کے بعد گولیوں کے تبادلے میں تھانہ ٹانک کے ایس ایس او حسن خان ہلاک جبکہ مسلح گروہ کے سربراہ احسان برقی اور اس کا ایک ساتھی موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ایک دوسرے واقعے میں ٹانک پولیس کی ایک گاڑی پر دستی بم کے حملے میں پانچ راہگیر زخمی ہوئے ہیں تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ ایس پی ٹانک ممتاز زرین نے بی بی سی کو بتایا کہ احسان کے ساتھی عصمت اللہ برقی کوگرفتار بھی کیا گیا ہے۔ فرنٹئر کور ملیشیا اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ جھڑپ ان خبروں کے بعد ہوئی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ ٹانک کے متعدد سکولوں کے طلباء پراسرار طور پر غائب ہیں۔ ایس پی زرین نے ان خبروں کے بارے میں وضاحت کی کہ گزشتہ کچھ عرصے سے احسان برقی کے گروپ کا سکولوں میں آنا جانا زیادہ ہوا تھا اور ’وہ بچوں کو والدین کی مرضی سے لیجاتا تھا۔‘ ادھر ٹانک میں ہی ایس پی آفس کے باہر ایک دھماکہ بھی ہوا ہے تاہم اس سے نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ دھماکے کے بارے میں ایس پی کا کہنا تھا کہ ’احسان برقی کے گروپ کے لوگ جواب میں اس قسم کی کارروائیاں تو کریں گے۔‘ ٹانک ایف سی قلعہ میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر پر گولیاں بھی چلائی گئی ہیں جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر وہاں نہیں اتر سکا۔ اس کے بعد فریقین میں گولیوں کے تبادلے میں ایک سپاہی کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے ساتھ سرحد پر واقع ٹانک شہر میں گزشتہ کچھ عرصے سے پولیس کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ | اسی بارے میں ٹانک:بم حملہ، تین اہلکار زخمی26 February, 2007 | پاکستان ٹانک میں ایک قبائلی سردار قتل21 February, 2007 | پاکستان ٹانک: دکانیں حملے کی زد میں09 February, 2007 | پاکستان ٹانک: تین پولیس اہلکار اغواء24 January, 2007 | پاکستان ٹانک میں دھماکہ، ہنگو میں فائرنگ21 January, 2007 | پاکستان ’ٹانک سے بارودی سرنگ برآمد‘09 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||