BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 March, 2007, 11:41 GMT 16:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ٹانک میدان جنگ بن گیا تھا‘

ٹانک میں گزشتہ کئی دنوں سے حالات کشیدہ چلے آ رہے ہیں
صوبہ سرحد کے شہر ٹانک میں منگل کی رات کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے ہونے والی جھڑپوں کے بعد عینی شاہدین نے بتایا کہ شہر
میدان جنگ کا نقشہ پیش کر رہا تھا۔

ٹانک کے رہائشی محمد نور نے بتایا کہ تمام رات کی جھڑپوں کے بعد الصبح انہوں نے جا کر بازار دیکھا تو وہ میدان جنگ کی تصویر پیش کر رہا تھا۔

’ہم جب صبح سویرے باہر نکلے تو دیکھا بینکوں سے دھواں نکل رہا تھا جبکہ ان کے کمپوٹر اور فرنیچر باہر سڑک پر پڑے تھے۔ عام لوگ یہ سامان اٹھا کر لےجا رہے تھے۔سات بینک جل گئے تھے۔’

محمد نور نے بتایا کہ نیشنل بینک کا صدر دفتر تباہی سے بچ گیا تھا۔ ’شناختی کارڈز کا دفتر بھی نذر آتش کر دیا تھا۔ ہر جگہ سامان بکھرا پڑا تھا۔‘

انہوں نے بتایا کہ وزیر آباد، وانا سڑک سکیورٹی اہلکاروں نے بکتر بند گاڑی سے بند کر رکھی تھی۔ ’ہمیں نہیں معلوم ایف سی کے کتنے لوگ ہلاک ہوئے ہوں گے۔‘

محمد نور نے کہا کہ انہوں نے بازار میں ایک کٹا ہوا انسانی ہاتھ، انسانی گوشت اور خون جگہ جگہ پڑے دیکھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ذہنی طور پر معذور شخص کی لاش انہوں نے بازار میں پڑی دیکھی۔

محمد نور کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کے مکانات پر بھی راکٹ اور مارٹر گرے ہیں۔ ’ایک ٹانگے والے سرور خان کے گھر پر بھی گرا۔ ایک اور گھر پر بھی لگا ہے لیکن ہمیں نہیں معلوم وزیر آباد میں کتنے مکانوں کو نقصاں پہنچا کیونکہ وہ ایف سی قلعے کے ساتھ ہیں۔ ہمیں وہاں جانے نہیں دیا جا رہا تھا۔’

انہوں نے بتایا کہ دوبارہ لڑائی چھڑ جانے کے خوف سے بازار مکمل طور پر بند ہے۔ تاہم دو فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں تمام دن گھومتے رہے ہیں۔ ’صرف تماشا دیکھنے والے اکادکا باہر گھوم رہے تھے۔‘

محمد نور کا کہنا تھا کہ ان بینکوں کے کھاتہ داروں کو بھی تشویش لاحق ہوگئی ہے کہ ان کے پیسوں کا کیا بنے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد