ٹانک: حادثے میں 16 افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاق کے زیر انتظام نیم قبائلی علاقہ ایف آر جنڈولہ میں ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے سولہ افراد ہلاک جبکہ انیس زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولٹیکل انتظامیہ ایف آر ٹانک کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب کراچی سے جنوبی وزیرستان کی طرف آنے والی مسافر بس جنڈولہ کے علاقے کڑی وام کے پہاڑوں کے قریب سے گزرتے ہوئے بے قابو ہو کر کئی سو فٹ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجہ میں تیرہ مسافر وں نے موقع پر جبکہ تین نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ گاڑی میں ڈرائیور سمت پنتیس افراد سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ ٹانک میں تعینات انتظامی اہلکار احمد شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ مقامی انتظامیہ اور سماجی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ہونے والوں کی لاشیں گاڑی کے ملبے میں سے نکال لی ہیں جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹانک سے وانا تک کا راستہ ایک دشوار گزار اور کٹھن پہاڑی سلسلے میں سے ہو کر گزرتا ہے، جس کی وجہ سے یہاں پیش آنے والے حادثات ہمیشہ جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔ | اسی بارے میں مالا کنڈ گاڑی حادثہ بارہ ہلاک10 June, 2007 | پاکستان خیرپور میں حادثہ، تیرہ ہلاک24 March, 2007 | پاکستان راجن پور: حادثے میں گیارہ ہلاک22 January, 2007 | پاکستان پنجاب: بس حادثہ، چودہ ہلاک30 December, 2006 | پاکستان سڑک حادثہ میں 12 افراد ہلاک26 November, 2006 | پاکستان زائرین کی بس الٹ گئی: 12 ہلاک 26 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||