سڑک حادثہ میں 12 افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے تونسہ شریف میں ایک مسافر گاڑی نہر میں گر جانے سے بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں چار بچے اور ایک عورت بھی شامل ہے۔ تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان سے کوئی سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور حادثے کاشکار ہونےوالی گاڑی نواحی پہاڑی علاقے فاضلیہ سے تونسہ شریف کی جانب آرہی تھی۔ تھانہ تونسہ شریف میں تعینات ایک پولیس اہلکارغلام یاسین نے بتایا کہ تونسہ سے کچھ فاصلے پرگاڑی اچانک بےقابو ہوگر چشمہ رائٹ بنک کینال میں جاگری جس سےڈرائیور سمیت اس میں سواربارہ افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ باقی کو مقامی لوگوں کی مدد سے نکال لیا گیا۔ زخمیوں کوتحصیل ہیڈکوراٹر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ضلع پولیس افسر ڈیرہ غازی خان سعداللہ خان نے بی بی سی کو بتایاکہ حادثہ گاڑی کا ٹائی راڈ کھل جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ پاکستان میں پرانی اور قابل مرمت مسافر گاڑیاں بھی حادثات کی شرح میں اضافہ کا ایک سبب ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان میں حادثہ: پانچ ہلاک23 August, 2006 | پاکستان ٹھٹہ کے قریب بس حادثہ، نو ہلاک21 September, 2006 | پاکستان لاہور: ٹریفک حادثہ، چھ ہلاک26 September, 2006 | پاکستان شکارپور: بس حادثہ، نو افراد ہلاک22 October, 2006 | پاکستان زائرین کی بس الٹ گئی: 12 ہلاک 26 October, 2006 | پاکستان مظفرگڑھ حادثہ: 22 مسافر جاں بحق 29 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||