بلوچستان میں حادثہ: پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے قریب سڑک کے حادثے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ کوئٹہ سے صادق آباد جانے والی بس نوتال کے علاقے میں الٹ گئی ہے جس میں سوار پانچ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک ایف ایس سی کا طالبعلم شامل ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی کے سول ہسپتال میں موجود ڈاکٹر محمد رمضان عمرانی نے بتایا ہے کہ بیشتر زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ ادھر اوچ گیس پلانٹ سے اوچ پاور پلانٹ کو جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جس سے پلانٹ کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔ | اسی بارے میں بس حادثہ، تیرہ ہلاک، بائیس زخمی14 May, 2006 | پاکستان کشمیر: ٹریفک حادثہ، چھ ہلاک24 May, 2006 | پاکستان بس حادثے میں 40 افراد ہلاک16 June, 2004 | پاکستان ریل حادثہ: ایک ہلاک ، تیس زخمی04 February, 2006 | پاکستان بس حادثہ: 8ہلاک 36 زخمی08 August, 2004 | پاکستان راجن پور:گیس پائپ لائن تباہ05 August, 2006 | پاکستان سوئی: گیس پائپ لائن تباہ08 August, 2006 | پاکستان کوئٹہ: گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا12 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||