BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 August, 2006, 13:57 GMT 18:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راجن پور:گیس پائپ لائن تباہ

بلوچستان میں گیس پائپ لائن
اس سے قبل بھی گیس پائپ لائنوں کو کئی مرتبہ تخریبی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے
صوبہ بلوچستان سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے مزاری گوٹھ کے قریب دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا ہے اور بجلی کے پانچ کھمبوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سوئی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے رات تین بجے کے قریب زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ گیس پائپ لائن میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے دور دور تک نظر آرہے تھے۔

سوئی ناردن گیس کے جنرل مینیجر ٹرانسمشن کے ڈبلیو شارق نے بتایا ہے کہ سوئی سے پنجاب کی طرف آنے والی ایک تیس انچ قطر کی اور دوسری سولہ انچ قطر کی پائپ لائنوں کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا ہے جبکہ ایک چوبیس انچ قطر کا پائپ لائن محفوظ رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سولہ انچ قطر کی لائن سے واپڈا کو بجلی بنانے کے لیے گیس فراہم کی جاتی ہے۔ان دھماکوں سے واپڈا اور سیمنٹ فیکٹریز کو گیس کی ترسیل روک دی گئی ہے جبکہ باقی تمام صارفین کو گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

گیس کمپنی کے حکام نے بتایا ہے کہ پائپ لائنوں کی مرمت کا کام جاری ہے جو رات کسی وقت یا کل صبح تک مکمل کر لیا جائے گا۔

گیس پائپ لائنوں میں آگ لگنے سے قریب بجلی کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کوئٹہ میں بجلی کے محکمے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گیس پائپ لائن میں آگ لگنے سے پانچ کھمبوں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے تین بالکل ٹیڑھے ہو گئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد ڈیرہ بگٹی اور سوئی کو بجلی کی ترسیل معطل ہو گئی تھی لیکن بعد دوپہر مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور بجلی کی ترسیل شروع ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے درمیان مت کے علاقے میں ایک بارودی سرنگ کے پھٹنے سے دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے ہیں۔ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ایک سوار بعد میں ہلاک ہو گیا ہے

ادھر فرنٹیئر کور کے حکام نے بتایا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے علاقوں سے بگٹی قبیلے کی ایک ذیلی شاخ کھیاوی کے پندرہ سو کے قریب لوگ واپس سوئی پہنچ گئے ہیں۔ یہ لوگ کوئی دس سال پہلے اپنا علاقہ چھوڑ کر سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آباد ہو گئے تھے۔ ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں مبینہ فوجی کارروائی کی بعد بے گھر ہونے والے بیشتر افراد تاحال قریبی علاقوں میں بے یارو مددگار پڑے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد