BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 October, 2006, 19:35 GMT 00:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مظفرگڑھ حادثہ: 22 مسافر جاں بحق

ٹریفک حادثہ فائل فوٹو
پاکستان میں ہائی وے پر کمرشل گاڑیوں کے حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے
پاکستان میں پنجاب کے جنوبی شہر مظفرگڑھ میں بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم میں کم از کم بائیس افراد جاں بحق اور دو درجن کے قریب زخمی ہوگئے، جن میں سے چند کی حالت نازک ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔


مسافروں سے بھری بس راجن پور سے براستہ مظفر گڑھ خان پور جارہی تھی اتوار کی سہ پہر تقریبا ساڑھے چار بجے جب وہ علی پور سے بیس کلومیٹر دور پہنچی تو اس کا سامنے سے آنے والے ایک آئیل ٹینکر سے تصادم ہوگیا۔

ضلعی پولیس افسر مظفرگڑھ محمد طاہر رائے کے مطابق غلطی بس ڈرائیور کی تھی جو ایک کار کو غلط موقع پر اوورٹیک کررہا تھا اور سنگل سڑک ہونے کی وجہ سے سامنے سے آنے والے تیل سے بھرے آئل ٹینکر سے خود کو نہ بچا سکا۔

اس حادثے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں سمیت بیس افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دو ہسپتال پہنچتے ہوئےراستے میں دم توڑ گئے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس رفیع اللہ نیازی نے بتایاکہ اگرچہ ٹینکر پوری طرح لوڈ تھا لیکن خوش قسمتی سے اس میں موجود تیل کو آگ نہیں لگی ورنہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا تھا۔

ہلاک شدگان کی لاشیں جتوئی ہپستال میں رکھ دی گئی ہیں جہاں سے ان کے لواحقین انہیں لے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے گیارہ مسافروں کی شناخت ہوچکی ہے اور باقیوں کی شناخت کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں چار عورتیں اور چھ بچے بھی شامل ہیں۔

ضلعی پولیس افسر نے بتایا کہ بائیس زخمیوں کو شہر سلطان ہپستال اور چار کو علی پور ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

پاکستان میں ہائی وے پر کمرشل گاڑیوں کے حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے مبصرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ ٹرانسپورٹ کمپینوں کا روڈ سیفٹی کے قواعد پر عملدرآمد نہ کرنا اور سڑکوں کی نامناسب حالت ہے۔

ایک تجزیے کے مطابق پاکستان میں چلنے والی بسوں کی تیاری میں بھی قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا جاتا اور ناقص ڈھانچے کی وجہ سے حادثے کی صورت میں زیادہ جانی نقصان ہوتا ہے۔

ایسوسی ایشن آف روڈ یوزر پاکستان کے ایک عہدیدار خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت اس ملک کے پالیسی سازوں کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔

اسی بارے میں
مورو: حادثے میں بائیس ہلاک
28 September, 2006 | پاکستان
لاہور: ٹریفک حادثہ، چھ ہلاک
26 September, 2006 | پاکستان
بس وین تصادم، آٹھ افراد ہلاک
23 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد