BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 October, 2006, 16:51 GMT 21:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زائرین کی بس الٹ گئی: 12 ہلاک

حادثہ بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا
سکھر کے قریب قومی شاہراہ پر ایک مسافر کوچ الٹنے سےکم سے کم بارہ افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

روہڑی کے نزدیک قومی شاہراہ پر یہ حادثہ جمعرات کی شام اس وقت پیش آیا جب اروڑ سے آنے والی ایک مسافر کوچ ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے الٹ گئی۔ بس الٹنے کے بعد اسے آگ نے لپیٹ میں لےلیا۔ ارد گرد کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور آگ بجھا کر پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکالا۔

حادثے میں فوت ہونے والے بارہ افراد میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پانچ سگےبھائی بھی اس حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو روہڑی اور سکھر کے سول ہپستالوں پہنچایاگیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

عید کی چھٹیوں کی وجہ سے سول ہسپتال میں ڈاکٹر اور دیگر عملے کی کمی کی وجہ سے زخمیوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ تاہم عملے کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا۔

ضلع ناظم سکھر کے مطابق تمام زخمی اور ہلاک ہونے والے لوگوں کا تعلق سائٹ ایریا سے ہے۔ روہڑی کے تحصیل ناظم کا کہنا ہے عملے، دوائیوں اورخون کی عدم دستیابی کے باعث فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

سکھر کے سائیٹ ایریا کے گاؤں مشائخ کے رہائشی مسافر اروڑ میں بزرگ شکر شاہ کی درگاہ پر منت کا چڑھاوا چڑھانے کے بعد واپس آرہے تھے کہ کوچ حادثے کا شکار ہوگئی ۔

اسی بارے میں
زندگی موت کی ریس
07 September, 2006 | پاکستان
بس وین تصادم، آٹھ افراد ہلاک
23 September, 2006 | پاکستان
لاہور: ٹریفک حادثہ، چھ ہلاک
26 September, 2006 | پاکستان
مورو: حادثے میں بائیس ہلاک
28 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد