شکارپور: بس حادثہ، نو افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ میں ٹریفک کے ایک حادثے میں دو خواتین اور ایک بچی سمیت نو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ شکارپور کے قریب انڈس ہائی وے پر یہ حادثہ اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک اور وین آپس میں ٹکرا گئے۔ شکارپور پولیس نے بتایا ہے کہ مسافر وین سکھر سے کندھ کوٹ جاری رہی تھی کہ خانپور کے پاس وین اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو خواتین، ایک معصوم بچی سمیت دس افراد ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو سول ہسپتال شکارپور پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے اس قدر شدید تھا کہ مسافروں کے اعضا کٹ گئے اور ان کے چہرے مسخ ہوگئے۔ واضح رہے کہ شکارپور روٹ کی یہ دوسری مسافر وین ہے جسے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اس سے قبل مورو کے قریب ایک اور وین کا حادثہ پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش میں اس قسم کے حادثات پیش آتے ہیں۔ | اسی بارے میں بس دھماکہ: 12 ہلاک، 13 زخمی05 February, 2006 | پاکستان بس حادثہ، تیرہ ہلاک، بائیس زخمی14 May, 2006 | پاکستان پنجاب: بس حادثے میں نو افراد ہلاک31 August, 2006 | پاکستان ٹھٹہ کے قریب بس حادثہ، نو ہلاک21 September, 2006 | پاکستان بس وین تصادم، آٹھ افراد ہلاک23 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||