بس وین تصادم، آٹھ افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راولپنڈی کے قریب گاڑیوں کے تصادم میں آٹھ افراد ہلاک اور سولہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں دو شیر خوار بچے بھی شامل ہیں۔ ایدھی مرکز کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کا یہ تصادم سنیچر کی صبح پانچ بجے راولپنڈی سے پندرہ کلومیٹر دور جی ٹی روڈ پر روات ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ ایدھی مرکز کے مطابق لاہور سے اسلام آباد آنے والی ایک مسافر بس مخالف سمت جانے والی ایک پک اپ ویگن سے ٹکرا گئی اور ایک دوسری مسافر بس بھی ان گاڑیوں سے جا ٹکرائی۔ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا اور بعض مسافروں کو تباہ شدہ گاڑیاں کاٹ کر نکالا گیا۔ ایدھی مرکز کے مطابق موقع پر تین افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ سولہ شدید زخمی تھے جنہیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ سہالہ پولیس کا کہنا ہے کہ بعض افراد ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہوئے اور مرنے والوں کی کل تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ سہ پہر تک پولیس کا کہنا تھا کہ اسے اب تک مرنے والوں کی رہائشی جگہوں کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ | اسی بارے میں مظفرآباد: چوبیس ہلاک، بیس زخمی 20 December, 2005 | پاکستان بس پر تودہ گرنے سے سات ہلاکتیں06 January, 2006 | پاکستان بس حادثہ، تیرہ ہلاک، بائیس زخمی14 May, 2006 | پاکستان سوات میں ٹریفک حادثہ، 13 ہلاک08 August, 2006 | پاکستان پنجاب: بس حادثے میں نو افراد ہلاک31 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||