BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 August, 2006, 21:21 GMT 02:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات میں ٹریفک حادثہ، 13 ہلاک

سوات میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے شاہراہوں کو وسیع پہنچانے پر نقصان پہنچا ہے
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں سواریوں سے بھری ڈاٹسن پک آپ برساتی نالے میں گرنے سے تیرہ افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی رات اس وقت پیش آیا جب شانگلہ سے مینگورہ آنے والی ایک ڈاٹسن پک آپ چمتلی خوازہ خیلہ کے مقام پر ایک برساتی نالے میں جا گری۔ واقعے میں گاڑی میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے جن میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ جان بحق ہونے والوں میں چھ افراد کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ دیگر سات افراد کی لاشیں خوازہ خیلہ ہسپتال میں شناخت کے لئے رکھی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خوازخیلہ کے مقام پر سڑک سیلابی پانی میں بہہ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔

حکام کے مطابق ضلع سوات میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے شاہراہوں کو وسیع پہنچانے پر نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے آئے روز ٹریفک واقعات رونما ہورہے ہیں۔

ادھر مون سون کی حالیہ اور مسلسل بارشوں سے خوازہ خیلہ پل منہدم ہوگیا ہے جسکی وجہ سے کالام اور خوازہ خیلہ کے مابین اہم شاہراہ بند ہوگئی ہے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضع رہے کہ صوبہ سرحدکے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور وسیع پیمانے پر مکانات، کھڑی فصلوں اورمال مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سینکڑوں دیہات صفہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔

حکومت متاثرہ افراد کو بروقت امداد فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے اکثر علاقوں سے حکومت کے خلاف احتجاج کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہے۔

اسی بارے میں
ویگن حادثہ، پندرہ ہلاک
26 February, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد