پنجاب: بس حادثے میں نو افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سیالکوٹ سے ملتان کی طرف آنے والی ایک مسافر بس جمعرات کو خانیوال کے علاقے کچا کھوہ کے پاس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے لاہور۔ ملتان روڈ پر کچا کھوہ کے قریب ایک پٹرول پمپ کی طرف جانے کے لیئے اچانک موڑ کاٹ دی جس پر پیچھے سے آنے والی بس ٹرک سے جا ٹکرائی۔ ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور ریاض لودھی اور گارڈ طارق محمود بھی شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے جن مسافروں کی شناخت ہو پائی ہے ان کہ نام ریاض، اعجاز قریشی، احسن علی، اسد بھٹی اور رانا شاہد معلوم ہوئے ہیں۔ کچا کھوہ پولیس نے زخمیوں کے نام کچھ یوں بتائے ہیں: محمد سرور، محمد بلال، محمد جمیل، سعدالرحمنٰ، مظہر اقبال، ساجد حسین، ناصر بی بی، محسن یعقوب، عثمان یعقوب، سلمان یعقوب، عابدہ یعقوب، طاہر جاوید، شاہ محمد، آمین آزاد اور رفیق۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مفرور ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ | اسی بارے میں بس حادثہ: بارہ ہلاک، تئیس زخمی16 January, 2005 | پاکستان بس کا حادثہ، 21 باراتی ہلاک20 November, 2004 | پاکستان پاکستان: بس حادثے میں دس ہلاک20 September, 2004 | پاکستان بس حادثہ: 8ہلاک 36 زخمی08 August, 2004 | پاکستان بس حادثہ، تیرہ ہلاک، بائیس زخمی14 May, 2006 | پاکستان مظفرآباد کے قریب ایک اور بس حادثہ14 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||