ٹھٹہ کے قریب بس حادثہ، نو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹھٹہ کے قریبی علاقےمکلی میں ایک بس کے پانی کےگڑھے میں گرنے سے سات خواتین اور دو بچے ہلاک جبکہ چالیس زخمی ہوگئے ہیں۔ کراچی سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جنگ شاہی سے ٹھٹہ جانے والی ایک مسافر بس مکلی بخاری کے پاس برساتی پانی کے ایک گڑھے میں گرگئی۔ بس کے گڑھے میں گرنے سے سات خواتین اور دو بچے ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ مسافروں کی ایک بڑی تعداد پانی میں گرگئی جن میں سے بعد میں سات افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال ٹھٹہ پہنچایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کچھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے جب کہ تین کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی مسافروں کا کہنا ہے کہ بس میں خرابی تھی ان لوگوں نے بار بار ڈرائیور کو گاڑی روکنے کے لیئے کہا مگر اس نے بات نہ مانی اور حادثہ پیش آگیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کی ایکسل ٹوٹنے سے پیش آیا ہے۔ | اسی بارے میں مظفرآباد: چوبیس ہلاک، بیس زخمی 20 December, 2005 | پاکستان بس پر تودہ گرنے سے سات ہلاکتیں06 January, 2006 | پاکستان بس حادثہ، تیرہ ہلاک، بائیس زخمی14 May, 2006 | پاکستان سوات میں ٹریفک حادثہ، 13 ہلاک08 August, 2006 | پاکستان پنجاب: بس حادثے میں نو افراد ہلاک31 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||