مورو: حادثے میں بائیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ میں قومی شاہراہ پر ایک ٹریفک حادثے میں بائیس افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ جمعرات کی دوپہر کو ایک بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب مورو دادو پل کے قریب سبیل بس اسٹاپ پر ایک مسافر ویگن تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ دونوں گاڑیوں کے ٹکرانے سے ایک زوردار دھماکہ ہوا اور اردگرد کے گاؤں کے لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ویگن کے حصوں کو کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا گیا، مسافروں کی اکثریت موقعے پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ باقی زخمیوں کو مورو ہسپتال پہنچایا گیا، ہلاک ہونے والوں میں سے کئی کے اعضا کٹ گئے ہیں۔ مورو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر صالح عالمانی نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں بائیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ جائے حادثہ پر موجود ڈی ایس پی مورو نے ٹیلیفون پر بتایا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اس لیئے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ مسافر ویگن سکھر سے دادو کے لئے روانہ ہوئی تھی اور اپنی منزل سے آدھے گھنٹے کی مسافت پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے بعد تین گھنٹوں سے زائد وقت قومی شاہراہ بلاک ہوگئی اور گاڑیوں کی قطاری لگ گئیں۔ | اسی بارے میں بس وین تصادم، آٹھ افراد ہلاک23 September, 2006 | پاکستان سوات میں ٹریفک حادثہ، 13 ہلاک08 August, 2006 | پاکستان کراچی میں احتجاج اور ٹریفک جام 03 June, 2006 | پاکستان کشمیر: ٹریفک حادثہ، چھ ہلاک24 May, 2006 | پاکستان اسلام آباد: ٹریفک حادثہ، تیرہ ہلاک20 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||