لاہور: ٹریفک حادثہ، چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور کے نواح میں ایک ٹریفک حادثے میں چار خواتین سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاجاّ ٹریفک بلاک کر دی۔ حادثہ منگل کی صبح رائے ونڈ روڈ پر پیش آیا جہاں ایک بڑا ٹرک ٹائر پنکچر ہوجانے کے بے قابو ہوکرایک کار اور راہگیروں پر چڑھ گیا۔ ریسکیو سروس کےایک اہلکار نے بتایا کہ دو راہگیر بہنیں رضیہ اور سمیرا موقع پر ہلاک ہوگئیں۔ دونوں سٹاپ پر کھڑی ملازمت پر جانے کے لیے بس کا انتظار کر رہی تھیں۔ ٹرک کی زد میں آنے والی کار میں بیس سالہ اسد اپنے اور چچا زاد بہن بھائیوں کو سکول لے جا رہے تھے۔اسد اور ان کی پندرہ سالہ بہن موقع پر ہلاک ہوگئیں جبکہ بارہ اور تیرہ برس کے ان کے دو چچا زاد بہن بھائی ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ سرکاری ریسکیو سروس کی ترجمان نے بتایا کہ اسد اور سعدیہ کی لاشیں کار کی باڈی کاٹ کر نکالی گئیں۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے ٹائر جلاکر ٹریفک بلاک کر دی اور نعرے بازی کی۔ اس دوران ٹرک پر بھی پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔ | اسی بارے میں بس وین تصادم، آٹھ افراد ہلاک23 September, 2006 | پاکستان سوات میں ٹریفک حادثہ، 13 ہلاک08 August, 2006 | پاکستان کراچی میں احتجاج اور ٹریفک جام 03 June, 2006 | پاکستان کشمیر: ٹریفک حادثہ، چھ ہلاک24 May, 2006 | پاکستان اسلام آباد: ٹریفک حادثہ، تیرہ ہلاک20 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||