راجن پور: حادثے میں گیارہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے جنوبی ضلع راجن پور میں ٹریفک حادثے میں کم ازکم گیارہ افراد ہلاک اور دو درجن کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیر کی شام تقریباً سات بجے پیش آیا جب کراچی سے سوات جانے والی ایک بس انڈس ہائی وے پر مخالف سمت سے آنے والی مسافر بردار پک اپ سے ٹکرا گئی۔ حادثے کاشکار ہونے والی پک اپ مسافروں کو کوٹ مٹھن سے عمر کوٹ لے جارہی تھی۔ راجن پور شہر سے پینتالیس کلومیٹر دور ہونے والے اس حادثے میں سات افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ چار افراد ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس اہلکار ثناءاللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد پک اپ کے مسافر تھے جبکہ بس کے مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں چار مرد، چار خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق پک اپ کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوا ہے جبکہ بس موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پاکستان میں شاہراؤں کی حالت خراب ہونے اور روڈ سیفٹی کے اصولوں ہر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ہائی وے پر اکثر جان لیوا حادثات رونما ہوتے ہیں، جن میں کئی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں اور متعدد افراد عمر بھر کے لیے معذور ہوجاتے ہیں۔ | اسی بارے میں بس حادثہ میں بیس ہلاک08 December, 2006 | پاکستان سڑک حادثہ میں 12 افراد ہلاک26 November, 2006 | پاکستان مظفرگڑھ حادثہ: 22 مسافر جاں بحق 29 October, 2006 | پاکستان زائرین کی بس الٹ گئی: 12 ہلاک 26 October, 2006 | پاکستان مورو: حادثے میں بائیس ہلاک28 September, 2006 | پاکستان اسلام آباد: ٹریفک حادثہ، تیرہ ہلاک20 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||