BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بس حادثہ میں بیس ہلاک

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا (فائل فوٹو)
پاکستان کے صوبہ سرحد میں ایک بس کھائی میں گرنے سے چار فوجی اہلکاروں سمیت بیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ چار زخمی ہیں۔

یہ بات جمعہ کو ضلع کوہستان کے ضلعی رابطہ افسر سعد خان اورکزئی نے بی بی سی کو فون پر بتائی اور کہا کہ یہ مِنی بس راولپنڈی سے شمالی علاقہ جات کے شہر استور جارہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ایک بہت بڑی گہری کھائی میں جاگری۔

ان کے مطابق بس میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت تئیس مسافر سوار تھے جبکہ پولیس حکام کے مطابق کل چوبیس مسافر تھے کیونکہ ایک مسافر مانسہرہ سے بھی بٹھایا گیا تھا۔

ضلع کوہستان کے ضلعی پولیس افسر عالم زیب خان کے دفتر سے جب رابطہ کیا گیا تو ان کے آپریٹر نے بتایا کہ وہ وقوعہ پر گئے ہیں۔ آپریٹر نے بتایا کہ تاحال چودہ مسافروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ان کے مطابق باقی لاشیں نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر طلب کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں پاکستان فوج کے چار اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک آرمی میڈیکل کور کے نرسنگ سٹاف کا رکن بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔

اسی بارے میں
سڑک حادثہ میں 12 افراد ہلاک
26 November, 2006 | پاکستان
لاہور: ٹریفک حادثہ، چھ ہلاک
26 September, 2006 | پاکستان
صحافی قتل، حادثہ میں 10 ہلاک
15 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد