صحافی قتل، حادثہ میں 10 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خاں میں نا معلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک سینیئر صحافی مقبول حسین سیال کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صحافی مقبول حسین سیال جمعرات کی رات نو بجےمشرقی سرکلر روڈ پر ٹیوٹا شو روم کے سامنے سے گزر رہے تھے۔ راستہ میں موٹر سائیکل سے تعاقب کر رہے دو نقاب پوش افراد نے ان پر فائرنگ کر صحافی کو ہلاک کر دیا۔ مقتول صحافی کے بھائیوں نے سول ہیڈ کواٹرز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران بتایا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کے قتل کی وجہ فرقہ واریت رہی ہو۔ کینٹ پولیس کے ایک افسر صلاح الدین نے بی بی سی کو بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ قتل کی وجہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے لیکن جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دکان داروں کو پوچھ گچھ کے لیئے حراست میں لیا گیا ہے۔ صحافی مقبول حسیں سیال روز نامہ ’صدائے حق‘ اور ’ آن لائن‘ کے نمائندہ تھے۔
ادھرقبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں شکئی سے ڈیرہ اسماعیل خاں آنے والا ایک ٹرک ایک پہاڑی سلسلے کی گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر پندرہ افراد شدید طور پر زخمی ہو گئےہیں۔ ہلاک شدگان میں سات بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کو ٹانک اور جھنڈولا کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ ٹرک کا ٹا ئر کھلنے کے سبب ہوا ۔ لاشوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے شکئی واپس بھیج دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں صحافی کی گمشدگی: تشویش 12 July, 2006 | پاکستان ’انکوائری کمیشن غیر قانونی ہے‘19 July, 2006 | پاکستان صحافی کی بازیابی کے لیئے احتجاج26 July, 2006 | پاکستان صحافیوں کا ملک بھر میں یوم احتجاج 22 August, 2006 | پاکستان عمرکوٹ کے صحافی پر تشدد 29 August, 2006 | پاکستان تشدد: اپوزیشن کا واک آؤٹ14 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||