تشدد: اپوزیشن کا واک آؤٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی وفاقی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور سینئر صحافی سی آر شمسی کو قومی اسمبلی کے باہر وفاقی وزیر برائے محنت و افرادی قوت کے محافظ اور ڈرائیور نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ حزب اختلاف نے اس واقعے کے سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے علامتی واک آؤٹ کیا۔ اس سے قبل سی آر شمسی کے مطابق وہ ویج بورڈ اور صحافیوں کی ناجائز برطرفیوں کے معاملے پر وزیرِ محنت و افرادی قوت غلام سرور خان سے بات کرنے کے لیئے اسمبلی کے اجلاس کے خاتمے کے بعد قومی اسمبلی کے گیٹ نمبر 1 کے باہر کھڑے تھے اور جب وزیر کی آمد پر انہوں نے اپنا معاملہ ان کے گوش گزار کرنا چاہا تو انہوں نے نہ صرف بات سننے سے انکار کر دیا بلکہ بدکلامی بھی کی۔ اس کے بعد مبینہ طور پر وزیر کے اشارے پر ان کے محافظ نے نہ صرف سی آر شمسی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں چھڑانے کے لیئے آنے والے ایک شخص کی انگلیاں بھی توڑ دیں۔ اطلاعات کے مطابق اس واقعے کے بعد مضروب صحافی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا اور اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں اس سلسلے میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی جمع کروا دی گئی ہے لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔ بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے سی آر شمسی کا کہنا تھا کہ’ ویج بورڈ ایک اہم مسئلہ ہے اور اس پر متعلقہ وزیر کی جانب سے جو رویہ اپنایا گیا اور ان کے ایماء پر جو تشدد کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی”۔ انہوں نے فوری طور پر اس معاملے کی آیف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب اس معاملے پر جب وفاقی وزیرِ محنت و افردی قوت سے جب رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کا کوئی واقعہ ان کے علم میں نہیں ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام جمعہ پندرہ ستمبر کو ویج بورڈ کے نفاذ اور صحافیوں کی ناجائز برطرفیوں کے معاملے پر ملک گیر مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔ | اسی بارے میں اخبار نویسوں کا احتجاج کیمپ05 April, 2006 | پاکستان صحافی: احتجاجی جلوس اور دھرنا21 March, 2006 | پاکستان وزیر کے حامیوں کا پریس کلب پر حملہ29 June, 2006 | پاکستان گمشدہ صحافی، کیمرہ مین ’برآمد‘22 June, 2006 | پاکستان ’مخالف اشتہار بھی شائع کیے جائیں‘ 28 December, 2005 | پاکستان مغوی صحافی کی بازیابی کے لیےمظاہرہ23 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||