عمرکوٹ کے صحافی پر تشدد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ میں ایک صحافی پر تشدد کے بعد اس کی مونچھیں اور بھنویں مونڈ دی گئیں۔ صحافی کا کہنا ہے کہ سندھ کے وزیر اعلی کے مشیر جادم منگریو کے بھائی قاسم منگریو کے حکم پر ان پر یہ تشدد کیا گیا ہے۔ عمرکوٹ کے صحافی عمر سومرو کا کہنا ہے کہ مقامی مسائل پر خبروں کی اشاعت پر یونین کونسل ناظم علی بخش منگریو جو صوبائی مشیر کے بھائی ہیں ان سے ناراض ہوگئے تھے اور انہیں دھمکیاں دی گئیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے گھر سے باہر جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا اور جیپ میں ایک پیٹرول پمپ پر لے گئے جہاں ان سے مار پیٹ کی گئی اور بعد میں ان کی مونچھیں، بھنویں اور سر مونڈ دیا گیا۔ عمر سومرو کے مطابق تشدد میں میں وہ بے ہوش ہوگئے، جب ہوش آیا تو خود کو شہر کے بس سٹینڈ پر پایا۔ مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ صوبائی مشیر کی وجہ سے پولیس نے ان کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس ضمن میں جب سندھ کے وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم کے مشیر جادم منگریو سے پوچھا تو انہوں نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا بھائی پڑھا لکھا آدمی ہے، ایسا نہیں کرسکتا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ ٹی وی چینل پر بھی اس صحافی کو دکھایا گیا ہے، تو ان کا کہنا تھا میں معلوم کرتا ہوں اور اس کے بعد دیکھیں گے کہ کیا معاملہ ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحافی ’ان کا بچہ ہے معاملات طے ہوجائیں گے۔‘ | اسی بارے میں صحافیوں کا ملک بھر میں یوم احتجاج 22 August, 2006 | پاکستان وقت سے پہلے موت؟18 August, 2006 | پاکستان صحافی کی بازیابی کے لیئے احتجاج26 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||